ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس مینز سنگلز، للوئیڈ ہیرس فائنل میں داخل

جمعہ 17 جنوری 2020 17:24

ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس مینز سنگلز، للوئیڈ ہیرس فائنل میں داخل
ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) جنوبی افریقہ کے ٹینس سٹار للوئیڈ ہیرس ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں امریکی کھلاڑی ٹومی پال کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جمعہ کو آسٹریلیا میں جاری ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کے ٹینس سٹار للوئیڈ ہیرس نے امریکہ کے ٹومی پال کو 6-4، 6-7(3-7) اور 6-3 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :