لاہور ہائیکورٹ میں افسران و ملازمین کی تعیناتی کی منظوری

جمعہ 17 جنوری 2020 17:28

لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے عدالت عالیہ میں متعدد افسران و ملازمین کی تعیناتی کی منظوری دیدی،نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ سیکرٹریٹ محمد صالح کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جبکہ محمد مسعود گھمن کو چیف جسٹس عدالت میں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ تعینات کیا گیا ہے،اسی طرح سینئر پرسنل اسسٹنٹ شہزاد حسین کو پرائیویٹ سیکرٹری ون ٹو چیف جسٹس، جمیل احمد کو پرائیویٹ سیکرٹری ٹو، محمد اشتیاق کو پرسنل اسسٹنٹ ون، محمد احمد کو ڈیٹا انٹری آپریٹر،تاج محمد کو کورٹ اٹینڈنٹ، محمد رزاق کو لائبریری اٹینڈنٹ، محمد فاروق اور محمد ارشد کوڈرائیورز جبکہ محمد فیاض اور عثمان منظور کو آفس اٹینڈنٹس تعینات کیا گیا ہے،اسی طرح ڈپٹی رجسٹرار ایچ آر ٹو جانسن برنارڈ کی بطور ڈپٹی رجسٹرار کانفیڈینشل تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔