فرنچ کار ڈرائیور سٹیفن پیٹر ہینسل نے ڈاکار کار ریلی کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا

جمعہ 17 جنوری 2020 17:43

فرنچ کار ڈرائیور سٹیفن پیٹر ہینسل نے ڈاکار کار ریلی کا گیارہواں مرحلہ ..
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) فرانسیسی کار ڈارئیور سٹیفن پیٹر ہینسل نے سعودی عرب میں جاری پہلی ڈاکار کار ریلی کا گیارہواں مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ سٹیفن پیٹر ہینسل نے گیارہویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ چار گھنٹے 14 منٹ اور 11 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صحرائی ٹریک پر جاری پہلی ڈاکار کار ریلی کے گیارہویں مرحلے میں کار ڈرائیوروں نے ایک دوسرے پر برتری قائم کرنے کے لئے بھرپور ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا، گیارہویں مرحلے میں فرانسیسی سٹیفن پیٹر ہینسل نے خطرناک صحرائی ٹریک پر عمدہ ڈارئیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 14 منٹ اور 11 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، ریلی میں شریک قطر کے درائیور ناصر العطیہ 10 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ہسپانوی کار ڈارئیور کارلوس سائنز سینمور 8 منٹ اور 3 سیکنڈز کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے ۔

متعلقہ عنوان :