زمبابوین فاسٹ بائولر تندرائی چتارا انجری مسائل کے باعث سری لنکن کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے آئوٹ

جمعہ 17 جنوری 2020 17:45

زمبابوین فاسٹ بائولر تندرائی چتارا انجری مسائل کے باعث سری لنکن کے ..
ہرارے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر تندرائی چتارا فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تندرائی چتارا ڈومیسٹک میچ کے دوران بازو کے پٹھوں کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ آئی لینڈرز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ 28 سالہ تندرائی چتارا کی جگہ فاسٹ بائولر وکٹور نییوچی اور چارلٹن تسوما کو 14 رکنی زمبابوین سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ چتارا نے آخری بار نومبر 2018ء میں کسی ٹیسٹ میچ میں شرکت کی تھی۔ زمبابوے اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :