پاک بنگلا دیش ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان، قیمت بھی مقرر

ٹی ٹونٹی میچز کےلیے ٹکٹوں کی قیمت500 روپے سے4000 روپے تک ہوگی،پنڈی ٹیسٹ کی ٹکٹیں 50اور100 روپے میں دستیاب ہونگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 جنوری 2020 17:11

پاک بنگلا دیش ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان، قیمت بھی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور ان کی مالیت کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے جب کہ پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے تین ٹی ٹونٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوام خاص طور پر فیملیز کی سہولت اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سیریز کے لیے ٹکٹوں کے نرخ کم کر دیئے ہیں۔ بنگلا دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 18 جنوری کو صبح 10 بجے سے شروع ہو گی، شائقین کرکٹ www.yayvo.com سے ٹکٹ آن لائن بک کر سکتے ہیں تاہم ٹی سی ایس کے مقررہ کردہ سینٹرز سے ٹکٹوں کی فروخت 21 جنوری کو صبح 9 بجے سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

تین ٹی ٹونٹی میچز کیلیے انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ ان میچز میں اے ایچ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے جو سری لنکا کیخلاف سیریز میں 1500 روپے تھی۔پی سی بی کے مطابق آئندہ سیریز میں عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ 2000 روپے میں فروخت ہوں گے، گزشتہ سیریز میں ان انکلوژرز کے ٹکٹ 3000 روپے میں دستیاب تھے۔

سری لنکا کیخلاف سیریز میں وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا 5000 روپے میں فروخت ہونیوالا ٹکٹ بنگلا دیش سیریز میں 4000 روپے میں دستیاب ہو گا۔ٹیسٹ سیریز کے راولپنڈی میں شیڈول پہلے میچ کیلیے اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔اس میچ کے لیے میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق سیریز میں شامل پہلے ٹیسٹ کیلیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائیگا جبکہ واحد ایک روزہ اور دوسرے ٹیسٹ کیلیے ٹکٹوں کی مکمل تفصیلات بھی بعد میں جاری کی جائیںگی۔پی سی بی نے شائقین کرکٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹ خریدتے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔