ائیر مارشل احمر شہزاد پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

احمر شہزاد چیف پروجیکٹ ڈائیریکٹر اور ڈائیریکٹر جنرل پروجیکٹس کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 جنوری 2020 17:17

ائیر مارشل احمر شہزاد پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری2020ء) ائیر مارشل احمر شہزاد کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا گیا۔احمر شہزاد چیف پروجیکٹ ڈائیریکٹر اور ڈائیریکٹر جنرل پروجیکٹس کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ائیر مارشل احمر شہزاد نے 1984ء میں پاکستان ائیرفورس میں کمیشن حاصل کیا ہے خیال رہے کہ دو سال قبل حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل شاہد اختر علوی اور ائیر وائس مارشل احمر شہزاد کو ائیر مارشل جبکہ ائیر کموڈور ابرار احمد ، ائیر کموڈورعرفان ذکاء ، ائیر کموڈور عرفان احمد اور ائیر کموڈور اسد اکرام کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دی تھی۔

ائیر مارشل احمر شہزاد نے پاکستان ائیر فورس میںنومبر1984 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کمبیٹ کمانڈر سکول (F-7) سکواڈرن اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔

(جاری ہے)

آپ ڈائریکٹر آپریشنز پراجیکٹ اورچیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) اور ڈائر یکٹر جنرل (لاجسٹک) جوائنٹ سٹاف ہیڈکواٹرز کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

آج کل آپ ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ امریکہ میں ائیراتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج برطا نیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔آپ نے وار سٹڈیز اور برطا نیہ سے ڈیفنس سٹڈیز میںماسٹر ڈگریز بھی حاصل کیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)اور لجن آف میرٹ (امریکہ)سے نوازا گیا۔

ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے پاکستان ائیر فورس میں نومبر1984 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن ، آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمان کی۔ آپ ڈپٹی انسپکٹر جنر ل آ ئی جی برانچ، سینئر ائیر سٹاف آفیسر ائیر ڈیفنس کمانڈ ، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیکیورٹی ) اور ڈائریکٹر جنر ل ائیر انٹیلیجنس کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔