تہران حکومت اپنے عوام اور پوری دنیا سے مسلسل جھوٹ بول رہی . مائیک پومپیو

دنیا ایرانی عوام کی آواز سن رہی ہے خامنہ ای کو بھی اپنے لوگوں کی بات ضرور سننا ہوگی.امریکی وزیرخارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 جنوری 2020 17:18

تہران حکومت اپنے عوام اور پوری دنیا سے مسلسل جھوٹ بول رہی . مائیک پومپیو
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جنوری۔2020ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران حکومت اپنے عوام اور پوری دنیا سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایرانی حکومت اپنے عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اور اس کے ساتھ توہین آمیز سلوک کررہی ہے.

ایرانی رجیم اپنے من پسند لوگوں کو انتخابات میں کامیاب کرانے کے لیے پارلیمنٹ کے انتخابات میں دھاندلی کی بھی مرتکب ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں تک کہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی انتخابات نہیں ہیں اور الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں واضح کررہا ہوں کہ ایرانی رجیم ہرآنے والے دن اپنا آئینی جواز کھو رہی ہے دنیا ایرانی عوام کی آواز سن رہی ہے خامنہ ای کو بھی اپنے لوگوں کی بات ضرور سننا ہوگی.

ادھر ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے اعلان کیا کہ انہوں نے ری پبلکن قانون سازوں کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر ایرانی عوام کی ”قاتل حکومت“کے خلاف ایک نیا بل تیار کیا ہے جسے جلد ہی سینیٹ میں پیش کیا جائے گاگراہم نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر کہا کہ آج میں نے سینیٹر مارٹھا مارک سیلی ، سینیٹر لنکارڈ ، مارکو روبیو ، جانی آرنیٹ ، ٹیڈ کروز اور مِٹ رومنی کے ساتھ ایک نیا مسودہ تیار کیا ہے جسے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا.

اس بل میں ایرانی عوام کی رجیم کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کا مطالبہ اور ایرانی عوام کی مدد پرزور دیا گیا ہے خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ایران میں فوج کے ہاتھوں یوکرین کا ایک مسافر جہاز میزائل حملے میں مار گرائے جانے کے بعد ایرانی عوام کی بڑی تعداد حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئی تھی. گذشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ایرانی حکومت پارلیمانی انتخابات سے قبل من پسند امیدواروں کوآگے لانے اور ناپسندیدہ شخصیات کو ہٹانے کی کوشش کررہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت نے ایک ہزارسے زائد امیدواروں کو ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے.