عمران فخرغنی اسپورٹس فٹ بال کلب کے صدر منتخب

جمعہ 17 جنوری 2020 18:09

عمران فخرغنی اسپورٹس فٹ بال کلب کے صدر منتخب
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) غنی اسپورٹس فٹ بال کلب کا اہم اجلاس کلب کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں کلب کے عہدے داران،کھلاڑیوں اور سپورٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور نئے عہدے داران کا چنائو عمل میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

غنی اسپورٹس فٹ بال کلب کے آئندہ چارسال کے لئے عمران فخر کو صدر اورسیکریٹری زاہد سنج، خازن حنیف، گرائونڈ انچارج گل محمد، کوچ رزاق پاکو اور نوید کو منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں نو منتخب صدر عمران فخر نے کھلاڑیوں کو اپنے کھیل میں بہتری لانے اور کھلاڑیوں کو محنت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ غنی اسپورٹس فٹ بال کلب مواچھ گوٹھ کی بہتری کے لئے اپنی کائوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کلب کو کراچی کی ٹاپ ٹیم بنا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :