Live Updates

وزیراعظم عمران خان لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سندھ کے لئے خصوصی پیکج کااعلان کرینگے،

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پی ٹی آئی وفد سے گفتگو

جمعہ 17 جنوری 2020 18:09

وزیراعظم عمران خان لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سندھ کے لئے ..
سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کے وزیراعظم عمران خان لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سندھ کے لئے خصوصی پیکج کااعلان کرینگے انشاء اللہ یہ جلسہ سندھ کی سیاسی تاریخ کا اہم جلسہ ثابت ہوگا۔ میڈیا سیل پی ٹی آئی سکھر کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء مبین احمد جتوئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروفد میں اللہ بخش انڑ، آغا تیمور خان پٹھان، سیف اللہ ابڑو و دیگر رہنما شریک تھے،ملاقات میں گورنر سندھ اور وفد کے درمیان ملک سمیت سندھ کی سیاسی اور تمظیمی صورتحال اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ سندھ اور 27 جنوری کو لاڑکانہ میں منعقدہ جلسہ کے حوالے بھی خصوصی گفتگو کی گئی ۔ گورنر سندھ نے مذید کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو کرپٹ سیاستدانوں کی بدولت دیئے گئے بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے دن رات کوشاں ہے عوام کے تعاون سے ہی نئے پاکستان کی تعبیر ملے گی ، اس موقع پر سنٹرل ڈپٹی جنرل سیکریٹری اشرف قریشی، ایڈوائزر ٹو گورنر سندھ علی جونیجو بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات