پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

جمعہ 17 جنوری 2020 18:16

پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا
سکھر۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،نیب ریفرنس کیس میں پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،خورشید شاہ سمیت 18 افراد پر نیب سکھرنے ایک ارب 23 کروڑ سے زائد کا ریفرنس فائل کر رکھا ہے،نیب راولپنڈی بھی خورشید شاہ کے دور وزارت میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرا چکی ہے، نیب راولپنڈی کی جانب سے دس سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے،خورشید شاہ کے وکلاء کو آج نیب راولپنڈی کے سوالنامہ دیا گیا، خورشید شاہ کیس کی مکمل انکوائری کے لیے چیئرمین نیب کے احکامات پر جے آئی ٹی ٹیم بھی تشکیل دی جاچکی ہے،جے آئی ٹیم کے سربراہ ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن ہیں،خورشید شاہ طبیعت خرابی کے باعث این آئی سی وی ڈی سکھر میں زیر علاج ہیں۔