چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

جمعہ 17 جنوری 2020 19:29

لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے ملاقات کرکے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ میںچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے انکے چیمبر میں چیف سیکرٹری پنجاب کی ملاقات کے دوران دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وفاقی عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے فوری اقدامات کیئے جائیں تاکہ زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹایاجاسکے۔