پاکستانی نژاد کونسلر اصغر خان کو سال 2020/21کے لیے لیڈز کا لارڈ میئر منتخب

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 17 جنوری 2020 18:08

پاکستانی نژاد کونسلر اصغر خان کو سال 2020/21کے لیے لیڈز کا لارڈ میئر منتخب
لیڈز(زاہد نور۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2020ء) پاکستانی نژاد کونسلر اصغر خان کو سال 2020/21کے لیے لیڈز کا لارڈ میئر منتخب کر لیا گیا وہ لیڈز کے دوسرے پاکستانی نژاد اورمسلمان لارڈ میئر ہوں گے اور مئی 2020 میں بطور لارڈ میئر حلف اُٹھائیں گے، کونسلر اصغر خان  کا آبائی تعلق اسلام گڑھ آزادکشمیر  سے ہے اور وہ گزشتہ آتھ سالوں سے بطور سٹی کونسل اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، لیڈز برطانیہ کی دوسری بڑی کونسل اور آبادی کے لحاظ سے تیسرا بڑا شہر ہے۔

متعلقہ عنوان :