ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 17 جنوری 2020 18:10

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام شبیرحسین گل نے آج نوید اقبال تارڑ جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ30ضلع جہلم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور سپرٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل مظہر اقبال کے ہمراہ انہوں نے جیل کے کچن میں اسیران کو دی جانیوالی خوراک کو چیک کیا جبکہ انہوں نے خواتین وارڈ ،بچہ وارڈ ،ہسپتال، میڈیکل سٹور کے ساتھ ساتھ قیدیوں کی بیرکوں کا معائنہ کیا انہوں نے قیدیوں سے جیل کے اندردی جانیوالی سہولیات کے بارے میں تفصیلی دریافت کیا اور ان سے مقدمات کے بارے میں پوچھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے قیدیوں کو دی جانیوالی صحت ،تعلیم اور معیاری کھانا دینے پر جیل انتظامیہ کی کوشش کو سراہا۔اس موقع پر چند قیدیوں نے انہیں اپنے مقدمات کے متعلق درخواستیں دیں جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی مقدمات میں ملوث قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں بھجوانے کا حکم دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اپنے مشاہدات میں جیل انتظامیہ کے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :