لاہور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل، لاہور بار کی نئی قیادت کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 17 جنوری 2020 20:20

لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل اور لاہور بار کی نئی قیادت کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان بار کونسل کے نومنتخب وائس چیئرمین عابد ساقی ، نومنتخب عہدیداران لاہور بار ،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اکرم خاکسار اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چوہدری ودیگر عہدیداران نے کیا۔تقریب کے شرکاء نے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی۔تقریب میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وکلا تنظیموں کے نو منتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔مقررین نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کریں گے۔