آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعہ 17 جنوری 2020 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور ابر آلود رہے گا جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ بدستور جاری رہے گا جبکہ محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جبکہ شہر میں زہر آلود سموگ کو فوگ نے کھا لیا ہے لاہور شہر ایک بار پھر فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا بھر کے شہروں کے مقابلے میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روز شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح زیادہ سے زیادہ 559 رہی جو زمان پارک کے علاقے میں دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح لاہور ایئر پورٹ پر ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 500 اور پنجاب اسمبلی کے علاقے میں 420 رہی۔