لاہور ہائیکورٹ ، گھی کی سرکاری قیمتیںمقرر کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر صوبائی و وفاقی حکومت سے جواب طلب

جمعہ 17 جنوری 2020 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2020ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے گھی کی سرکاری قیمتیںمقرر کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے قیمتوں کے حوالے سے جاری کئے گئے حکم امتناعی میں توسیع کرکے صوبائی و وفاقی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبروگھی ملز مالکان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسٹیک ہولڈرز کو سنے بغیر از خود قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، 18ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد حکومتوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار نہیں بلکہ یہ اختیار مارکیٹ فورسز کا ہے۔

عدالت نے اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے اور حکومت سے قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کے اسباب کے حوالے سے جواب طلب کر لیا۔