ٹی ایم اے حویلیاں کمیٹی گرائونڈ میں موجود زمین کو قبرستان کیلئے وقف کرے، سابق ناظم حویلیاں اربن سہراب احمد

جمعہ 17 جنوری 2020 23:31

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) ٹی ایم اے حویلیاں کمیٹی گرائونڈ میں موجود زمین کو قبرستان کیلئے وقف کرے، کمیٹی گرائونڈ کے قریب زمین ٹی ایم اے سمیت مقامی افراد کی ملکیت ہے جو مفاد عامہ میں آنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار سابق ناظم حویلیاں اربن سہراب احمد، حاجی شفیق احمد، محمد بشیر مغل، بابو پرویز خان، حاجی حمید گل، بابو نذر الہیٰ اور دیگر نے ٹی ایم او حویلیاں اعجاز رحیم سے ملاتات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حویلیاں شہر میں قبرستان کا مسئلہ عرصہ سے چلا آ رہا ہے، گذشتہ سال رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی طرف سے ریلوے سٹیشن کے پاس تین کنال اراضی بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ ناظم سہراب احمد نے کہا کہ حویلیاں کیمٹی گرائونڈ کے قریب واقع قطعہ اراضی جو ٹی ایم اے سمیت مقامی افراد کی ذاتی ملکیت بھی ہے، کو عوامی مفاد عامہ کے تحت حویلیاں ویلج کونسل ایک کیلئے بطور قبرستان وقف کر کے تمام قانونی کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم او حویلیاں اعجاز رحیم خان نے وفد کو یقین دلایا کہ کمیٹی گرائونڈ والی زمین کی محکمہ کی طرف سے ڈیمارکیشن کے بعد صوبائی حکومت کو عوامی مطالبہ کی صورت میں آگاہ کیا جائے گا اور اور محکمہ کی اجازت کے بعد جو فیصلہ ہوا اس پر عمل ہو گا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ جب تک حکومت کی طرف سے منظوری نہیں ہوتی مذکورہ جگہ پر کوئی قبر نہیں بنائی جائے گی۔