پیر اورمنگل کو صوبے بھر میں برف باری اور بارشوں کی پیشنگوئی

،تمام ٹرانسپوٹرز مال بردار اور مسافر بردار انہی دنوں میں قومی شاہراوں پر احتیاط سے سفر کریں،صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ

جمعہ 17 جنوری 2020 23:35

پیر  اورمنگل کو صوبے بھر میں برف باری اور بارشوں کی پیشنگوئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2020ء) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق تمام مسافر بردار کوچز،منی بس ،مال بردار ٹرک،ٹریلرز،آئل ٹینکرز کیمالکان کو آگاہ کیا جاتاہے کہ آئندہ پیر اورمنگل کو صوبے بھر میں برف باری اور بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا تمام ٹرانسپوٹرز مال بردار اور مسافر بردار انہی دنوں میں قومی شاہراوں پر احتیاط سے سفر کریں۔تاکہ مسافروں کو ممکنہ حادثات یا مشکلات سے محفوظ رکھا جا سکیں۔ جبکہ موسم کے حوالے سے وقتا فوقتا اگاہی حاصل کریں۔یہ ہدایت تمام ٹرانسپوٹرز اور عوام الناس کے مفاد میں جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :