Live Updates

وزیراعظم عمران خان ہمارے بھائی ہیں ، حکومت گرنے نہیں دینگے،فروغ نسیم

سوشل میڈیا پر پابندی کیلئے کوئی کالا قانون نہیں لا رہے، سوشل میڈیا سے متعلق ایسے رولز بنا رہے ہیں جو عالمی سطح پر رائج ہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 جنوری 2020 23:40

وزیراعظم عمران خان ہمارے بھائی ہیں ، حکومت گرنے نہیں دینگے،فروغ نسیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) وزیراعظم عمران خان کو اپنا بھائی سمجھتی ہے کسی صورت حکومت نہیں گرنے دیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تھی تو اس وقت ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو دو وزارتیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

فروغ نسیم نے کہا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے قانون کی وزارت نہیں مانگی گئی تھی، مجھے وزیر قانون بنانا پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ آپ (فروغ نسیم) وزارت قانون سنبھالیں باقی دو وزارتیں لینے ہمارا معاملہ ہے۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کیلئے کوئی کالا قانون نہیں لا رہے، سوشل میڈیا سے متعلق ایسے رولز بنا رہے ہیں جو عالمی سطح پر رائج ہیں، فیس بک وفد کو بتایا کہ بھارت کے مقابلے پاکستان سیامتیازی رویہ نہ رکھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات