Live Updates

فواد چوہدری بھی صوبائی حکومتوں کے حق میں بول پڑے

صرف پنجاب کو نہیں بلکہ تمام صوبوں کو فنڈز دیے جائیں، اصول کے مطابق صوبوں کے 60 فیصد جبکہ وفاق 40 فیصد حصہ دیا جاتا ہے، حکومت کو کسی بھی چیلنج کا سامنا نہیں : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 17 جنوری 2020 20:25

فواد چوہدری بھی صوبائی حکومتوں کے حق میں بول پڑے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 17 جنوری 202) : فواد چوہدری بھی صوبائی حکومتوں کے حق میں بول پڑے،صرف پنجاب کو نہیں بلکہ تمام صوبوں کو فنڈز دیے جائیں، اصول کے مطابق صوبوں کے 60 فیصد جبکہ وفاق 40 فیصد حصہ دیا جاتا ہے، حکومت کو کسی بھی چیلنج کا سامنا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کراچی کو فنڈز نہیں دے رہے، 800 ارب روپے ہر سال سندھ کو ملتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ وفاق پر فنڈز کا زیادہ بوجھ ہے، تمام اضلاع کو مکمل فنڈز دینے کے لیے فنانس کمیشن تشکیل دیا جانا چاہیے، مجھے عثمان بزدار سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو وزیر اعلیٰ پنجاب کولگانے کی صوابدید موجود ہے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا ہے کہ ،صرف پنجاب کو نہیں بلکہ تمام صوبوں کو فنڈز دیے جائیں، اصول کے مطابق صوبوں کے 60 فیصد جبکہ وفاق 40 فیصد حصہ دیا جاتا ہے، حکومت کو کسی بھی چیلنج کا سامنا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مسئلہ پنجاب حکومت کا نہیں وسائل کی تقسیم کا ہے، وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں یہ عوامی مفاد کے خلاف ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزرائے اعلیٰ کیپاس صوابدیدی فنڈ آرٹیکل ای140 کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاتھا کہ جس فارمولے کے تحت وفاق فنڈز صوبوں کو دیتا ہے اسی طرح اضلاع میں فنڈز تقسیم بھی ہونے چاہیے۔دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں پنجا ب حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب ڈلیور نہیں کر پا رہا جس کے باعث پارٹی کو مجموعی طور پر دبائو کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی اجلاس میں فواد چوہدری نے اعتراض کیاتھا کہ پنجاب میں نہ تو سیاسی سائیڈ ڈلیور کر رہی ہے اور نہ ہی انتظامی سائیڈ کی کارکردگی اچھی ہے۔وفاقی وزیر نے کور کمیٹی اجلاس میں انکشاف کیا کہ پنجاب کا 350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جبکہ ریلیز صرف 77ارب روپے ہوئے ہیں۔انہوں نے پنجاب حکومت پر برستے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب، پروانشل فنانس ایوارڈ بھی اضلاع کو نہیں دے رہا، صوبائی سطح پر کچھ ہو رہا ہے نہ اضلاع کو فنڈز منتقل ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے کور کمیٹی اجلاس میں فواد چوہدری کی نشاندہی کے بعد وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجراء کا حکم دیدیا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ فوری طور پر صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ جاری کرکے اضلاع کو فنڈ ز منتقل کئے جائیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہاتھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت شاندار کام کر رہی ہے، تاہم پنجاب کی وجہ سے مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہاتھا کہ پنجاب کے ڈلیور نہ کرنے پر عوامی سیاسی محاذ پر پی ٹی آئی کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے۔دوسری جانب فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے نام ایک خط لکھا جس میں ان سے اہم معاملات پر نوٹس لینے کی اپیل کی۔فواد چوہدری نے اپنے خط میں کہا کہ پنجاب کا 350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے صرف 77ارب روپے ریلیز ہوئے ہیں، صوبے میں پنجاب میں سیاسی سائیڈ ڈیلیور کر رہی ہے اور نہ ہی انتظامی۔

انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کے پاس صوابدیدی فنڈ آرٹیکل ای140 کی خلاف ورزی ہے، وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں جو عوامی مفاد کے خلاف ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پنجاب پروونشل فنانس ایوارڈ بھی اضلاع کو نہیں دے رہا، صوبائی سطح پرکچھ ہو رہا ہے اور نہ اضلاع کو فنڈز منتقل ہو رہے ہیں ، جس فارمولے کے تحت وفاق فنڈز صوبوں کو دیتا ہے اسی طرح اضلاع میں فنڈز تقسیم ہونے چاہئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت شاندار کام کر رہی ہے مگر پنجاب کی وجہ سے مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فواد چوہدری کی نشاندہی پر وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت کو صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجرا کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ فوری طور پر صوبائی ایوارڈ کرکے اضلاع کو فنڈ ز منتقل کیے جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات