Live Updates

اگلا آئی جی سندھ وزیراعظم نامزد کرینگے

وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کا کہا ہے کہ اگر آپ آئی جی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن آپکو تین نام دیے جائینگے، آئی جی سندھ اسی سے نامزد کیا جائیگا: وسیم بادامی کا انٹرویو

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 17 جنوری 2020 21:55

اگلا آئی جی سندھ وزیراعظم نامزد کرینگے
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 17 جنوری 2020) : اگلا آئی جی سندھ وزیراعظم نامزد کرینگے، وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کا کہا ہے کہ اگر آپ آئی جی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن آپکو تین نام دیے جائینگے، آئی جی سندھ اسی سے نامزد کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویود یتے ہوئے سینئر صحافی وسیم بادامی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کا کہا ہے کہ اگر آپ آئی جی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن آپکو تین نام دیے جائینگے، آئی جی سندھ اسی سے نامزد کیا جائیگا۔

انکا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کو اب یاد آیا ہے کہ انکے صوبے میں پولیس کارکردگی نہیں دکھا رہی، تاریخ میں یہ بات موجود ہے کہ عزیربلوچ کے کہنے پر سندھ پولیس کام کرتی تھی۔

(جاری ہے)

ایک دن تھا جب عزیر بلوچ پولیس موبائل میں بیٹھ کر اپنے لوگوں کو لے کر گیا اور کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے مخالف ارشد پپو کو مارا اور اسکے سر سے فٹ بال بھی کھیلا۔

یاد رہے کہ اس سے تجزیہ نگارڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی عمران خان کی رضا مندی سے ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کو ابھی یہ بات شاید معلوم نہیں ہیں کیونکہ وہ عدالت جانے کی بات کر رہے ہیں۔ قبل ازیں ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو دی جانے والی سیکرٹ رپورٹ میں اہم انکشافات کیےتھے۔

سیکرٹ رپورٹ میں بتایا گیاتھا کہ صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے ہیں، امتیاز شیخ سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے کرمنل ونگ کا استعمال کرتے ہیں،صوبائی وزیر نے کرمنلزکے ذریعے سیاسی مخالف شاہ نواز کے بیٹے کو قتل کرایا۔رپورٹ کے مطابق امتیازشیخ ایس ایس پی سے اہم عہدوں پر من پسند افسران تعینات کراتے تھے، پولیس کے کئی آپریشن سیکرٹ لیک ہونے کے باعث ناکام ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیاتھا کہ امتیاز شیخ نے ڈاکٹر رضوان کی تعیناتی کے بعد ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے لیے دبا ڈالا، ایس ایس پی کی دوبارہ تعیناتی کے بعد پولیو ٹیم سے ڈکیتی بھی امتیازشیخ نے کرائی، واردات میں امتیاز شیخ کے بھائی مقبول شیخ کے گن من کو استعمال کیا گیا۔ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے مطابق امتیاز شیخ کچے کے کرمنلز کے ذریعے امن خراب کر کے پولیس پر دبا ڈالنا چاہتے ہیں، جرائم پیشہ افراد کو امتیازشیخ کے ہوٹلز، پمپ،گیسٹ وفارم ہاس میں پناہ دی جاتی ہے۔

سیکرٹ رپوٹ میں امتیاز شیخ اور جرائم پیشہ افراد کے نمبروں کا کال ریکارڈ بھی پیش کیا گیا، امتیازشیخ کی بھائی مقبول شیخ، بیٹے فرازشیخ کا کرمنلزکے ساتھ کال ریکارڈ بھی پیش کیا گیا۔ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ کے مطابق امتیاز شیخ اور ڈکیت اتو شیخ کے درمیان متعدد بار رابطے ہوئے۔ رپورٹ میں اعلی حکام سے امتیازشیخ، بھائی مقبول شیخ، بیٹے فراز کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات