Live Updates

وزیراعظم نے طویل غور و فکر کے بعد عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا

پارٹی کے اندر تحفظات کا اظہار کرنے والے اور اتحادی جماعتوں کو واضح کر دیا کہ پنجاب کا وزیراعلی کسی صورت تبدیل نہیں کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 جنوری 2020 22:57

وزیراعظم نے طویل غور و فکر کے بعد عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2020ء) وزیراعظم نے طویل غور و فکر کے بعد عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا، پارٹی کے اندر تحفظات کا اظہار کرنے والے اور اتحادی جماعتوں کو واضح کر دیا کہ پنجاب کا وزیراعلی کسی صورت تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی لوگوں اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کیلئے دباو ڈالے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنا حتمی فیصلہ سنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں اور پارٹی کے اراکین کو پیغام دیا ہے کہ عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل کروانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے تحریک انصاف کی اتحادی جماعتیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔

اتحادی جماعتوں کا موقف ہے کہ پنجاب میں گورننس کی صورتحال بہت خراب ہے۔ دوسری جانب معروف صحافی صابر شاکر نے نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری نے عثمان بزدار کیخلاف وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے، کہ عثمان بزدار بادشاہوں کی طرح حکومت چلا رہے ہیں،ق لیگ بھی اب یہی بات کررہی ہے اور فواد چودھری بھی یہی بات کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کے اندر کچھ عناصر عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے سرگرم عمل ہیں،ایسے عناصر پارٹی کے اندر اور باہر موجود ہیں، وزیر اعظم عمران خان جلد ان عناصر کو بھی شٹ اپ کال دینے والے ہیں۔عثمان بزدار کا قصور یہ ہے کہ وہ براہ راست وزیراعظم سے ہدایات لیتے ہیں۔عثمان بزدار کے خلاف آنے والے دنوں میں کچھ اور بغاوتیں بھی ہوں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات