پنجاب حکومت میں کمزوریاں موجود ہیں
پنجاب میں عمران خان خود بھی متحرک ہیں، انھوں نے پنجاب کے لیے کافی کام کیا ہے، جلد ہی پنجاب میں تبدیلی نظرآنی شروع ہو جائیگی: پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کا انٹرویو
اسامہ چوہدری جمعہ 17 جنوری 2020 23:05
(جاری ہے)
یاد رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کے صاحبزادے مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہوئی تھی، بہاولپور میں طارق بشیر چیمہ کے مقابلے میں ایک خاتون کو ٹکٹ دیا تھا۔
انھوں نے کہاتھا کہ ق لیگ کے دوسرے وزیر کا حلف نہیں اٹھوایا جا رہا تھا، ہمارے وزیر حافظ عماد کی وزارت میں بھی مداخلت کی جارہی تھی، حافظ عماد تنگ آکر وزارت سے مستعفیٰ ہو گئے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ق لیگ نے تحریری معاہدے کیے تھے، اگر تحریک انصاف کی کشتی ڈوبے تو ہماری بھی ڈوبے گی، پی ٹی آئی سے دوبارہ وعدہ کیا کہ ہم معاہدے پر عمل درآمد کرینگے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو واضع کہا کہ ہم وزارت میں دلچسپی نہیں دکھتے، اگر ہم کارکردگی نہیں دکھا سکے تو وزارتوں کا کوئی فائدہ نہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اختیارات دیے بغیر گورننس نہیں ہو سکتی، پنجاب میں ہمارا کوئی کردار نہیں جنکا ہے ان سے پوچھیں، حکومت اور بیوروکریسی میں ہم آہنگی کے بغیر کام نہیں ہو سکتا، ہم اپنی وزارتوں اور حلقوں تک صلاح دیتے رہتے ہیں، کوئی کام نہیں ہو رہا، معاملات پھنسے ہوئے ہیں، کل الیکشن میں اکھٹے جانا ہے تو معاملات حل ہونے چاہئیں، وسیم اکرم کو ہاتھ باندھ کر میدان میں بھیجیں گے تو کیا کرینگے؟، بظاہر بزدار صاحب کچھ کرنا چاہتے ہیں مگر ہاتھ بندھے ہیں، بات آگے نہ بڑھی تو آگے کا لائحہ عمل طے کرینگے، ایم کیو ایم والوں کی صورتحال زیادہ سنگین ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ اور عثمان بزدار میں حکومت بنانے کا تحریری معاہدہ ہوا تھا، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے ساتھ حکومت بنانے والے ہیں اس لیے معاہدے کوزبانی نہیں تحریری طور پر تشکیل دیا جائے۔ اس تحریری معاہدے کے تحت ق لیگ کو وفاق میں 2 اور صوبے میں بھی 2 وزارتیں دی جانی تھیں، ان وزارتوں کی خصوصیت یہ تھی کہ انکے فیصلوں میں وزیراعلی بھی مداخلت نہیں کر سکتا تھا۔ انھوں نے بتایا تھا کہ اس معاہدے کے تحت صوبہ پنجاب کے 3 اضلاع اور 3 تحصیلوں میں جہاں ق لیگ جھیتی تھی وہاں پر انتظامیہ انکی مرضی سے لگائی جانی تھی، جن وزارتوں کی بات ہو رہی ہے ان میں پرویز الہیٰ کا نام باقاعدہ طور پر شامل تھا۔ انکا کہنا تھا کہ اس بات کی تصدیق پرویز الہیٰ کے بیٹے مونث الہیٰ نے بھی کی ہے۔ مونث الہیٰ کا کہنا ہےکہ انھوں نے خود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں انکا مطالبہ تھا کہ انکے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی بھی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہیں۔ قبل ازیں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اختر مینگل بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں، پرویز الہیٰ بھی حکومت سے نالاں ہیں کہ ان سے کیے گئے وعدے بھی پورے نہیں کیے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے مشکلات شروع ہو گئی ہیں۔ قبل ازیں عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی لوگوں کو کہا ہے کہ میں اسمبلی توڑ دوں گا مگر بلیک میل نہیں ہوں گا۔ اںھوں نے مزید کہاتھا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کی طرف سے بہت زیادہ پریشر آرہا ہے، انھوں نے فنڈز مانگنے شروع کر دیے ہیں، اگر مجھ پر زیادہ پریشر آیا تو میں بلیک ہونے کے بجائے اسمبلیاں توڑنے کو ترجیح دونگا۔ حکومت کو اتحادیوں کی طرف سے مشکالات آنی شروع ہو گئی تھیں۔ایم کیوایم کے بعد جی ڈی اے بھی حکومت سے ناراض ہوگئی تھی، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے ترجمان سردار رحیم کا کہنا تھا کہ حکومت سے ہمارے تحفظات برقرارہیں، وعدے پورے ہونے کا چند دن انتظارکریں گے، ورنہ جلد مشاورتی اجلاس بلایا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم نے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.