موبائل کارڈ کے بیلنس پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر دیے جانے کی خبریں، پی ٹی اے نے وضاحت کر دی

100 روپے کے موبائل ری چارج پر 12.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کے بعد صارف کو 88.88 روپے وصول ہوتے ہیں، جبکہ جی ایس ٹی کا اطلاق کال، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کے استعمال کی شرح پر ہوتا ہے

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 جنوری 2020 23:19

موبائل کارڈ کے بیلنس پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر دیے جانے کی خبریں، پی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2020ء) موبائل کارڈ کے بیلنس پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر دیے جانے کی خبریں، پی ٹی اے نے وضاحت کر دی، 100 روپے کے موبائل ری چارج پر 12.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کے بعد صارف کو 88.88 روپے وصول ہوتے ہیں، جبکہ جی ایس ٹی کا اطلاق کال، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کے استعمال کی شرح پر ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بحث کی جا رہی ہے کہ ایک مرتبہ پھر موبائل بیلنس پر عائد ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اسی باعث جو لوگ 100 روپے کا موبائل بیلنس لوڈ کر رہے ہیں، انہیں 24 روپے کی کٹوتی کے بعد صرف 76 روپے کا بیلنس دیا جا رہا ہے۔

اس پر پی ٹی اے کی جانب سے باقاعدہ ردعمل دیا گیا ہے:

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی صارف 100 روپے کا موبائل بیلنس لوڈ کرتا ہے تو ابتدائی طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوٹی ہوتی ہے جس کی شرح 12.5 فیصد ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوٹی کے بعد صارف کا 88.88 روپے وصول ہوتے ہیں۔

جبکہ بعد ازاں جب صارف اس بیلنس کو موبائل کالز، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کی صورت میں استعمال کرتا ہے، تو اس پر ٹیکس کی کٹوتی الگ سے کی جاتی ہے۔ صارف کی جانب سے مکمل بیلنس کے استعمال کے بعد جی ایس ٹی کی مد میں 14 روپے 50 پیسے کاٹے جاتے ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ موبائل فون کمپنیاں ریچارج یا ری لوڈ پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اپریل 2019 سے ٹیکس کی بحالی کے بعد صرف ود ہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہیں۔