سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

کئی علاقے زیر آب آ گئے، کئی مقامات پر گرد و غبار کے باعث حدِ نظر محدود ہو گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 18 جنوری 2020 11:00

سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2020ء) سعودی عرب میں گزشتہ روز طوفانی بارش ہوئی ہے جس کے باعث کئی مقامات پر سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئے۔ خاص طور پر وادیاں اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق جدہ سمیت مکہ مکرمہ ریجن، مدینہ منورہ، حائل تبوک اور الجوف کے علاوہ دیگر خطوں میں بھی طوفانی بارش ہوئی ہے۔ جس کے باعث کئی مقامات پر کئی فٹ پانی بھی کھڑا ہو گیا ہے۔

بارش سے قبل گرد و غبار کا طوفان بھی اُٹھا جس کے باعث اکثر جگہوں پر حدِ نگاہ صرف ہو گئی، اور خصوصاً ڈرائیور حضرات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کے باعث ینبع کی العیص اور املج کمشنریوں کے نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئے ہیں جس کے باعث لوگوں کی نقل و حمل محدود ہو گئی ہے اور انہیں اپنے معمولات زندگی انجام دینے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

جبکہ بحرِ احمر میں بھی شدید ہواؤں کے سبب 7فٹ اُونچی لہریں بھی پیدا ہوتی رہیں۔ جبکہ مملکت کے شمالی علاقوں میں سردی جوں کی توں ہے۔ اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت ابھی تک منفی میں ہی ٹھہرا ہوا ہے۔ جمعرات کو محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا تھا کہ بروز جمعة المبارک مکرمہ ریجن میں جس میں جدہ بھی شامل ہے، کے علاوہ بحر احمر کے ساحلی علاقوں میں بھی گرج چمک سے بارش کا امکان ہے جس کے بعد موسم پھر سے قدرے ٹھنڈا ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی تھی ۔ جدہ میں بھی آج بارشیں ہو گی جو رات سے لے کر اگلی صبح تک جاری رہیں گی۔ اس کے علاوہ سعودی مملکت کے کئی دیگر علاقوں میں بھی گھنے بادل چھائے رہیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس وقت ریکارڈ سردی پڑ رہی ہے یہاں تک کہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 15سینٹی گریڈ تک گِر گیا ہے۔

سردی کی یہ برفانی لہریں یہاں کے باشندوں کے لیے ایک انوکھا قسم کا تجربہ ہے جس سے اُن کا ماضی میں واسطہ کم ہی پڑا ہے۔ یہاں تک مکہ مکرمہ کا انتہائی گرم خطہ بھی اس وقت سردی کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ ہفتے تبوک اور اس کے پہاڑی علاقوں میں درجہ منفی حرارت پندرہ سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔ان علاقوں میں گزشتہ جمعہ کے روز برف باری نے ہرطرف سفید چادر پھیلا دی تھی۔