Live Updates

وزراء کی وزیراعظم سے عثمان بزدار کی شکایتیں کام نہ آئیں

وزیراعظم نے کسی بھی صورت میں عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ تبدیلی نہ ہونے کا واضح پیغام دیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 18 جنوری 2020 11:05

وزراء کی وزیراعظم سے عثمان بزدار کی شکایتیں کام نہ آئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 18 جنوری2020ء) عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ تبدیلی کی خبریں اس وقت سے ہی گردش کر رہی ہیں جب سے انہوں نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا۔مخالفین کی وجہ سے عثمان بزدار کو بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں تک کے تحریک انصاف کے اندر بھی کئی رہنما عثمان بزدار کی کارگردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی خواہشمند ہیں تاہم عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

عمران خان کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ جب تک وہ وزیراعظم ہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے۔لیکن کچھ روز سے ایک بار پھر عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ تبدیلی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس پر اب وزیراعظم عمران خان نے واضح جواب دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور اتحادیوں کی شکایت کو نظر اندازکر دیا اور کہا کہ زیراعلیٰ عثمان بزدار تبدیل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کی شکایت لگانے والوں میں فواد چوہدری، شفقت محمود،طارق بشیر چیمہ اور دیگر رہنما شامل ہیں۔وزیراعظم نے عثمان بزدار کی تبدیلی سے صاف صاف جواب دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں اور پارٹی کے اراکین کو پیغام دیا ہے کہ عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل کروانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

جب کہ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عثمان بزدار کی چیف سیکرٹری میجر اعظم سلیمان کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ اںھوں نے بتایا کہ عثمان بزدار یہ سمجھتے ہیں کہ ان پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور چیف سیکرٹری میجر اعظم سلیمان مسلط کیے گئے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ چار افسران ایسے تھے جنکو پنجاب سے باہر تعینات کیا گیا تھا لیکن انکی منظوری ابھی تک وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے نہیں دی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات