Live Updates

عمران خان پر پریشر بڑھتا جا رہا ہے، انہیں اب فیصلہ لینا ہو گا

وزیراعظم ایک اتحادی کو مناتے ہیں تو دوسرا ناراض ہو جاتا ہے، درحقیقت یہ سب ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، روف کلاسرا کا دعویٰ

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 18 جنوری 2020 12:47

عمران خان پر پریشر بڑھتا جا رہا ہے، انہیں اب فیصلہ لینا ہو گا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 جنوری2020ء)   عمران خان پر پریشر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔اپوزیشن کی تنقید کے بعد اتحادیوں کی جانب سے بھی عمران خان کو شدید مشکلاف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہیں موضوعات پر با ت کرتے ہوئے تجزیہ نگار روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عمران خان پر پریشر بڑھتا جا رہا ہے، انہیں اب کچھ اہم فیصلے لینے پڑیں گے ورنہ ان کے اتحادی ہی ان کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں گے۔

مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سب سے زیادہ پریشر ایم کیو ایم اور چوہدری برادران کی جانب سے مل رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے لئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی تھی جس کے بعد رہنما خالد مقبول صدیقی کی جانب سے بھی استعفیٰ دیا گیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ عمران خان کو کہا گیا تھا کہ اگر ان کے ساتھ یہی سلوک رکھا گیا تو وہ حکومتی اتحاد ختم کردیں گے۔

(جاری ہے)

اس وقت صرف ایم کیو ایم نہیں بلکہ تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کے لوگ ان سے اب سوال کرتے ہیں کہ وہ اپنے مسائل کا حل کہاں سے کروائیں۔یاد رہے کہ اتحادی جماعتوں کے علاوہ پی ٹی آئی کے اپنے کراچی سے منتخب ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے بھی ایسے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کا یہی سلوک رہا تو میں قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہو جاوں گا۔

تفصیلات بتاتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ یہاں یہ حال ہے کہ کوئی وزیر ہمارا فون تک نہیں سنتا اور لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں۔تجزیہ نگار روف کلاسرا کی جانب سے بھی یہی بات کی گئی ہے کہ عمران خان کے اوپر پر طرف سے پریشر بنتا جا رہا ہے جس کے بعد ان پر لازم ہو گیا ہے کہ اب وہ کچھ اہم فیصلے لیں ورنہ آنے والے کچھ ماہ ان کے لئے تشویش ناک صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات