ٹرمپ نے دفاع کیلئے تگڑے وکیل کرلیے،

وکلا وائٹ ہائوس کے وکیل اور اٹارنی جے سکیو کے ماتحت کام کریں گے

ہفتہ 18 جنوری 2020 13:59

ٹرمپ نے دفاع کیلئے تگڑے وکیل کرلیے،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذ ے کی کارروائی مختلف مراحل سے گزر رہی ہے تاہم اب امریکی صدر نے دفاع کیلئے تین تگڑے اور ہائی پروفائل وکلا کو میدان میں اتار ا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے یہ تگڑے وکلا وائٹ ہائوس کے وکیل اور اٹارنی جے سکیو کے ماتحت کام کریں گے۔ان وکلا میں ایک نام کینتھ اسٹارکا ہے جوکہ بل کلنٹن کے مواخذے کے دور میں بھی کام کرتے رہے ہیں اور اور دوسرا رابرٹ رائے کا ہے جو انڈیپنڈنٹ کونسل میں کلنٹن انتظامیہ دور ہی کے وکیل تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینتھ اسٹارنے سابق امریکی صدر بل کنٹن کے خلاف مشہور زمانہ ’وائٹ واٹر‘ اسکینڈل کی تفتیش کی تھی تاہم اس تفتیش میں کلنٹن کے وائٹ ہاو?س کی ایک انٹرن کے ساتھ معاشقوں کے شواہد ملے تھے۔

(جاری ہے)

اس تفتیش کے نتیجے میں نوے کی دہائی میںکلنٹن کو امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا تاہم کلنٹن سینیٹ کی جناب سے بری کر دیئے گئے تھے۔ٹرمپ کا دفاع کرنے والے تیسرے وکیل الان ڈرشو وٹر آئینی وکیل ہیں جو ماضی کے فٹبال کھلاڑی اوجے سمپسنز کے وکیل بھی رہ چکے ہیں، اس فٹبال کھلاڑی پر اپنی اہلیہ اور ان کے دوست کو قتل کرنے کا الزام تھا۔اس مقدمے کو صدی کا مقدمہ بھی کہا جاتا ہے جس میں وہ بری ہو گئے تھے۔