واش روم میں مردہ پائی جانے والی 2 بہنوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

دونوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی،دونوں بہنوں کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ملے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 18 جنوری 2020 13:49

واش روم میں مردہ پائی جانے والی 2 بہنوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی
گجرات (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18 جنوری 2020ء) گجرات کے علاقے دولت نگر میں برطانوی نژاد 2 بہنیں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی تھیں۔پولیس کے مطابق 18 سالہ نادیہ اور 25 سالہ ماریہ باتھ روم میں مردہ پائی گئیں۔ دونوں بہنیں 10 روز قبل لندن سے پاکستان آئیں تھیں، واش روم میں مردہ پائی جانے والی دو بہنوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے۔

دونوں لڑکیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ دم گھٹنا ہی بتائی ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوان لڑکیوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاشوں کو موت کے تقریبا 26 گھنٹے بعد اسپتال لایا گیا۔دونوں بہنوں کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ملے۔دونوں کے جسم پر کوئی سوجن یا خراش بھی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کے معدے، پھیپھڑوں اور دل میں زہر کے اثرات دکھائی نہیں دئیے۔

والدین کے مطابق دونوں لڑکیوں کی ہلاکت باتھ روم میں لگے گیزر سے گیس خارج ہونے سے ہوئی۔ ایس ایچ او خاور گوندل نے بتایا کہ واقعہ 12 جنوری کو پیش آیا ہے، والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے اور موت کو حادثہ قرار دے کر مزید کارروائی نہ کرنے کی درخواست جمع کروادی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گجرات کے گاؤں میر پور نئی آبادی میں پیش آیا جہاں برطانیہ پلٹ عبدالرحمن اپنی اہلیہ زرینہ بی بی اور جواں سالہ بیٹیوں نادیہ اور ماریہ کے ہمراہ دو ہفتے قبل برطانیی سے اپنئ والدین کی سالانہ برسی کے لیے گاؤں پہنچے۔

دونوں بیٹیاں غسل خانے نہانے کے لیے گئیں ،کافی دیر تک غسل خانے سے باہر نہ نکلیں تو والدہ نے روازہ توڑا ،اندر دیکھا تو دونوں بہنیں مردہ حالت میں پڑی تھیں،جنہیں اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔واہد کے مطابق بیٹیوں کی ہلاکت غسل خانے میں لگے گیزر کی گیس پھیلنے سے ہوئی۔ورثاء نے واقعے کو اتفاقیہ قرار دے کر کاروائی نہ کرنے کی درخواست کر دی جس پر رپورٹ درج کر لی گئی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گذشتہ کچھ دنوں میں کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں جس میں لوگوں کی گیس لیکج کے باعث موت واقع ہوئی ہے۔