سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک کی زیر صدارت انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ملزمان کیخلاف چالان بروقت عدالتوں میں جمع ،سنگین نوعیت کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے‘ پولیس کو احکامات

ہفتہ 18 جنوری 2020 14:20

سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک کی زیر صدارت انسداد دہشتگری کی خصوصی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک کی زیر صدارت پنجاب بھر کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالتوں کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ ، لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد قاسم خان کی ،ہوم سیکرٹری ،آئی جی پنجاب ،آئی جیل خانہ جات ،پنجاب بھر کے آر پی آوز ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب بھر کی انسداد دہشتگردی کہ خصوصی عدالتوں کے ججز کی کاردگی رپورٹ پیش کی گئی جس پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ۔ اجلاس میں پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف چالان بروقت عدالتوں میں جمع کرائے جائیں ،سنگین نوعیت کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔ جسٹس منظور احمد ملک نے پولیس افسران کو ہدا یت کیپنجاب بھر میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں،گواہان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔