حکومت پابندیاں ہٹائے تو پیسے دینے کو تیار ہیں

چئیرمین آل پاکستان آٹو موٹو ڈیلرز نے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 18 جنوری 2020 14:13

حکومت پابندیاں ہٹائے تو پیسے دینے کو تیار ہیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری 2019ء) چئیرمین آل پاکستان آٹو موٹو ڈیلرز ایچ ایم شہزاد نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ حکومت پابندیاں ہٹائے تو پیسے دینے کو تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین آل پاکستان آٹو موٹو ڈیلرز ایچ ایم شہزاد نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ حکومت استعمال شدہ گاڑیوں پر پابندی ہٹائے اور شرائط میں نرمی کرے تو ہم بھی ملک چلانے کے لیے پیسہ دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔آٹو موٹر ڈیلرز پاکستانی عوام کو مہنگی ترین گاڑیاں دے رہے ہیں۔حکومت نے اسمبلرز کا بھرپور ساتھ دیا۔اسمبلرز نے بھی من مانی قیمتیں بڑھائیں لیکن اب ان کی سیل 60 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔ چئیرمین آل پاکستان آٹو موٹو ڈیلز ایچ ایم شہزاد نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے سستی گاڑیاں بنانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خلان نے کہا ڈالر بچانا ہے لیکن تمام چیزیں باہر سے منگوائی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آٹو انڈسٹری مینو فیکچرنگ پر توجہ نہیں دے رہے جس کے سبب مقامی گاڑیاں ہماری قوت خرید میں نہیں۔ ایچ ایم شہزاد کا کہنا تھا لہ گزشتہ سال 100ارب سے زیادہ ریونیو دیا تھا اور اب بھی حکومت کو سالانہ 150 ارب ریونیو دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ برس گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے متعدد بار قیمتیں بڑھائی تھیں۔

پاک سوزوکی نے 2020ء کے پہلے ماہ بھی قیمتوں 49 سے 90ہزار تک اضافے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ فاقی حکومت نے سالانہ بجٹ میں 1700 سی سی اور اس سے زیادہ بڑی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں کمی جب کہ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ تجویز کیا تھا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس اقدام نے متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔