پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریزکے لیے بنگلا دیشی ٹیم کا اعلان

محمود اللہ ریاض کپتان مقرر،بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 جنوری 2020 14:47

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریزکے لیے بنگلا دیشی ٹیم کا اعلان
ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2020ء ) پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریزکے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 جنوری سے پاکستان کےخلاف لاہور میں کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز کے لیے آل راونڈرمحمود اللہ ریاض بنگلا دیشی ٹیم کی کپتانی کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیاسرکار، نعیم شیخ، نجم الحسن شانتو، لٹن کمرداس، ایم ڈی متھن، عفیف حسین دھرو اور مہدی حسن شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف سے منسلک 5 افراد پاکستان نہیں آرہے صرف ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو اور فزیو جولین کالیفاٹو ہی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے،سپن باﺅلنگ کوچ ڈینیل ویٹوری، نرینر ماریو ویلاواریان، فیلڈنگ کوچ ریان کک، یبٹنگ کنسلٹنٹ نیل مکینزی اور کمپیوٹر اینالسٹ شری نواس چندراشیکرن دورہ پاکستان سے انکار کرنے والوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جس کے بعد مہمان ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ آئے گی جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ اپریل میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا۔