کراچی پاکستان کا دل بھی ہے اور دماغ بھی، اسد عمر

میں نہیں مانتا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے، میرے دل کے زیاد ہ قریب کراچی ہے، وفاقی وزیر

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 18 جنوری 2020 14:53

کراچی پاکستان کا دل بھی ہے اور دماغ بھی، اسد عمر
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18جنوری 2020ء) کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ میں نہیں مانتا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے۔ان کی اس بات نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میرے دل کے زیادہ قریب ہے اور میں نہیں مانتا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے، بلکہ مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل بھی ہے اور دماغ بھی۔

کراچی کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دل جسم کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے جو کہ سارے جسم کے لئے کام کرتا ہے، اسی طرح کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے اور پاکستان کا دل بھی یہی ملک ہی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مجھے بار بار کہتے ہیں کہ کراچی کے لئے کچھ کرنا ہے اور انشااللہ اسی مثبت سوچ کے ساتھ ہم کراچی کو تبدیل کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے خوشخبری سنائی کہ پاکستان معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے جس میں مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں سال اور آنے والے سال میں ریکارڈ بہتری آئے گی جس سے ملکی معیشت کو بڑے پیمانے پر فائدہ ہو گا۔ خوشخبری سناتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت جلد ایک طاقتور ملک بن کر ابھرے گا جو کہ پوری دنیا میں ہر لحاظ سے مقابلہ کرنیکی صلاحیت رکھے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر کی جانب سے ایک نئی بحث کو جنم دیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور پاکستان کادل نہیں بلکہ کراچی ہے۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا دل بھی ہے اور دماغ بھی۔ساتھ ہی ساتھ پاکستانی معیشت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بہتری کی جانب جا رہی ہے۔عمران خان بار بار کہتے ہیں کہ کراچی کے لئے کچھ کرنا ہے۔