ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر جاری سرچ آپریشن میں مسلح شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 15:30

ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر جاری سرچ آپریشن میں مسلح شخص کو گرفتار ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر جاری سرچ آپریشن میں مسلح شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت جاری سرچ آپریشن میں گزشتہ روز شہر کے علاقہ سٹیلائٹ ٹاون ڈی بلاک اور گردونواح میں پولیس کی بھاری نفری، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں نے حصہ لیا۔جس میں 30 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ کہ 60 سے زائد مشکوک افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی اس دوران تلاشی لیتے ہوئے ایک شخص سے اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف تھانہ سٹیلائٹ ٹاون میں مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :