خریدے گئے استعمال شدہ صوفے سے ہزاروں ڈالر نکل آئے

صوفے سے ملنے والے 43 ہزار ڈالر امریکی شہری نے واپس کر دیئے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 18 جنوری 2020 15:21

خریدے گئے استعمال شدہ صوفے سے ہزاروں ڈالر نکل آئے
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔18 جنوری 2020ء ) غریب افراد کیلئے قائم سٹور سے صوفہ خریدنے پر ہزاروں ڈالر نکل آئے، تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشیگن میں ایک انوکھاواقعہ پیش آیا جہاں غریب افراد کے لئے قائم سٹور سے صوفہ خریدنا پر شہری کے لئے اس وقت حیرانگی کا باعث بن گیا جب اس میں سے 43 ہزار سے زائد ڈالر ملے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی شہری کی بیوی  اس کے لئے صوفہ خریدنے گئی۔

استعمال شدہ چیزوں کی مارکیٹ جس کو غریبوں کے لئے قائم کیا گیا سے صوفہ خرید لائی۔ چند دن یہ صوفہ زیر  استعمال رہا تاہم ایک دن کربی کو اس صوفے پر بیٹھتے بے چینی سی محسوس ہوئی۔ کربی کی بیٹی نے اس بے چینی کی وجہ جانچنے کیلئے صوفے کی جانچ پڑتال شروع کردی،  تاہم غور کرنے پر اس کو صوفے کی سائیڈ میں پھنسے نوٹ نظر آئے ۔

(جاری ہے)

نوٹ نکالنے شروع کئے تو ان کی تعداد ہزاروں ڈالر تھی، تاہم صوفے سے  43 ہزار  ایک سو  73 روپے ملے۔

شہری کربی نے  ان پیسوں کو اپنے پاس رکھنا غیر اخلاقی سمجھا۔  شہری کربی کی جانب سے یہ پیسے واپس مالک کو دینے کیلئے سٹور پہنچا تاہم معلوم ہوا کہ اس کا مالک انتقال کر چکا ہے،تاہم بیٹی زندہ ہے ۔ انتقال مالک کے ورثاء میں بیٹی کو جب 43 ہزار ڈالر کی رقم واپس کی گئی تو وہ حیران ہو گئی اور کہا کہ میں اس چیز سے ہمیشہ نہ معلوم تھی ۔ تاہم شہری کربی نے کہا کہ میں چاہتا تو ان پیسوں سے اپنے گھر کی چھت ڈال سکتا تھا تاہم نے اخلاقی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے پیسے واپس کرنا بہتر سمجھا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ رقم واپس کرنے والا شہری مالی مشکلات کا شکار تھا، اس کے گھر کی حالت بھی بدتر تھی ۔ تاہم اس نے رقم واپس لوٹا کر ایک جرات کا مظاہرہ کیا۔ 

متعلقہ عنوان :