استور ویلی روڈ ہلکی ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی

ہفتہ 18 جنوری 2020 15:39

استور ویلی روڈ ہلکی ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی
استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) گزشتہ دنوں ہونے والی شدید برف باری اور برفانی تودے گرنے کے باعث بند ہونے والی استور ویلی روڈ ہلکی ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق استور ویلی روڈ چھو ٹی گاڑیوں کے لے بحال کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر/ چیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی استور عظیم اللہ اور اسسٹنٹ ڈاریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی محمد علی نے کام کی براہ راست نگرانی کی اور اس اہم شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول کر ضلع استور کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ بحال کردیا ، جبکہ دوسرے مرحلے میں ضلعی ہیڈکوارٹر سے ملحقہ گاؤں پرشینگ، رٹو چورت اور دیگر علاقوں کارابطہ بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :