جیکب آباد، پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے 720 لیٹر ڈیزل برآمد کر لیا، ملزم گرفتار

ہفتہ 18 جنوری 2020 15:39

جیکب آباد، پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے 720 لیٹر ڈیزل برآمد کر ..
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) تھانہ گڑھی خیرو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے اسمگل شدہ 720 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق01 ملزم عابد حسین ولد برخردار سھریانی بلیدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ٹرک کو پولیس نے حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب جیکب آبادکی تحصیل ٹھل کے تھانہ گڑھی حسن پولیس کو1سوزوکی کلٹس گاڑی لاوارث حالت میں ملی، جس پہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :