شہر میں آٹا سرکاری نرخوں کے مطابق فراہم کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

ہفتہ 18 جنوری 2020 15:41

شہر میں آٹا سرکاری نرخوں کے مطابق فراہم کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رات گئے مختلف کریانہ سٹور، مارکیٹوں و دیگر دوکانوں پر سرکاری آٹے کے نرخوں کی چیکنگ کی۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے سول لائنز روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، مشین محلہ، ڈھوک جمعہ روڈ اورشہر کے دیگر علاقوں میں موجود تندووں اور دوکانات پر صارف بن کر پرائیویٹ دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سرکاری آٹے کے ریٹ کی پڑتال کی اور بتایا کہ تمام دوکاندار 805 روپے میں 20 کلو کا تھیلہ فراہم کر رہے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے مختلف تندوروں پر روٹی کے ریٹ کا جائزہ لیا، جس میں صرف ایک تندور مالک روٹی 8 روپے کی فراہم کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جہلم میں آٹا سرکاری نرخوں کے مطابق فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ روٹی 7 روپے فی 100 گرام کے حساب سے فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر انتظامی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی دن رات پرائیویٹ گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی شناخت کو ظاہر نہ کر کے خود یا کسی کو بھجوا کرچیکنگ کریں اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیا ء خوردنی کی چیکنگ اسی طرح جاری رہے گی، جہلم کے عوام شکایات کی صورت میں ’’قیمت ایپ‘‘ سے مدد لیں یا متعلقہ اے سی دفتر رجوح کریں۔

متعلقہ عنوان :