فوجی افسر نے دورانِ سروس اپنی جنس تبدیل کرا لی

بطور مرد فوج میں شمولیت کرنے والا افسر فوج کا حصہ رہے گا یا نہیں۔ اعلیٰ فوجی حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 18 جنوری 2020 15:39

فوجی افسر نے دورانِ سروس اپنی جنس تبدیل کرا لی
جنوبی کوریا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18 جنوری 2020ء) جنوبی کوریا کے فوجی افسر نے سروس کے دوران جنس تبدیل کرا لی،فوجی حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں فوجی افسر نے سروس کے دوران ہی اپنی جنس تبدیل کروا دی۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے فوجی افسر نے دورانِ سروس سرجری کروا کے اپنی جنسی تبدیل کروا لی۔

اس ملک میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا کیس بتایا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں جنس تبدیل کروانے والے کے فوج میں بھرتی پر پابندی ہے۔جب کہ سروس کے دوران سرجری کے ذریعے سے جنس تبدیل کروانے والے سے نمٹنے کے لیے کوئی خاص قوانین بھی موجود نہیں ہیں۔تاہم فوجی افسر کے اس عمل پر فوج کے اعلیٰ حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔

(جاری ہے)

افسر کے فوج میں رہنے یا نہ رہنے سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

جنوبی کوریا کے فوج کے ترجمان کا کہنا تھا اس نان کمیشنڈ فوجی افسر نے بطور مرد فوج میں شمولیت اختیار کی اور گذشتہ سال سرجری کے ذریعے سے جنس تبدیل کرالی۔فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی آن ڈیوٹی فوجی افسر کو اس بات کے لیے ملٹری پینل کے پاس بھیجا گیا ہے کہ آیا وہ اس صورتحال کے بعد اب فوج میں رہنے کے اہل ہیں یا نہیں۔

خیال رہے کہ جنس تبدیلی کے واقعات پاکستان ،بھارت سمیت دنیا بھر میں پیش آتے ہیں2017ء میں بھارتی فوجی 25سالہ منیش نے آپریشن کر وا کراپنی جنس تبدیل کر کے خود کو مرد سے عورت بنالیامنیش نے اکتوبر2016 میں فوج سے تین ہفتوں کی چھٹی لے کر دہلی کے نجی اسپتال میں اپناجنس تبدیلی کا آپریشن کروایا۔اور چھٹی گزرنے کے بعد خاموشی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے لگا۔

تاہم منیش کو پیشاب کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پتہ چلا کہ منیش اپنا جنس تبدیلی کا آپریشن کروا چکے ہیں ۔اعلی حکام کو پتہ چلنے پر اسے نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔بحریہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ منیش کو فوج میں بطور مرد نیوی میں بھرتی کیا گیا تھا تاہم اس نے اپنی جنس تبدیل کروا کر قانون کی خلاف ورزی کی ۔منیش نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر برطرف کیا گیا ہے ۔منیش نے اپنا نیا نام سابی رکھا ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں