محکمہ خوراک نے ایبٹ آباد اور حویلیاں میں مختلف جگہوں پر سستے آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 16:02

محکمہ خوراک نے ایبٹ آباد اور حویلیاں میں مختلف جگہوں پر سستے آٹے کی ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) محکمہ خوراک نے ایبٹ آباد اور حویلیاں میں مختلف جگہوں پر سستے آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، سستے آٹے کے موبائل پوائنٹس پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 808 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی کی ہدایت پر محکمہ خوراک کے افسران ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید انصر محمود اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد شعیب سواتی نے ایبٹ آباد اور حویلیاں میں مختلف جگہوں پر ٹرکوں اور گاڑیوں کے ذریعہ سستے آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

گذشتہ روز ملک پورہ اور کیہال سمیت مختلف علاقوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 808 روپے میں فروخت کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک امتیاز خان اور ڈی ایف سی انصر محمود نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں آٹے کی کسی قسم کی کوئی قلت نہیں ہے، شہر کے مختلف موبائل پوائنٹس پر سستے داموں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، وافر مقدار میں آٹے کے ٹرک شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں سسٹا آٹا فراہم کر رہے ہیں۔