مانسہرہ سمیت ملحقہ علاقوں اور تحصیلوں میں سستے آٹے کی فراہمی جاری

ہفتہ 18 جنوری 2020 16:02

مانسہرہ سمیت ملحقہ علاقوں اور تحصیلوں میں سستے آٹے کی فراہمی جاری
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) مانسہرہ سمیت ملحقہ علاقوں اور تحصیلوں میں سستے آٹے کی فراہمی جاری ہے، صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی کی ہدایت پر محکمہ خوراک مانسہرہ متحرک ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پنجاب کے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد صوبائی حکومت نے مقامی فلور ملوں سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 808 روپے مقرر کر کے ضلع بھر میں فراہمی شروع کر دی ہے۔ ڈی ایف سی شاد محمد خان اور اے ایف سی شوکت سلطان سمیت مشرف جمال و دیگر افسران نے 800 سے زائد آٹے کے تھیلے عوام کو فراہم کئے۔

متعلقہ عنوان :