عوام کو سستے آٹا فراہمی کیلئے 13 سیل پوائنٹ قائم کر دیئے ہیں، فی تھیلا 810 رپے میں فروخت ہو رہا ہے، اے سی غازی

ہفتہ 18 جنوری 2020 16:02

عوام کو سستے آٹا فراہمی کیلئے 13 سیل پوائنٹ قائم کر دیئے ہیں، فی تھیلا ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) غازی میں عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے 13 سیل پوائنٹ قائم کر دیئے ہیں، 20 کلو آٹے کا تھیلا 810 رپے میں فراہم کیا جا رہا ہے، سرکاری ریٹ پر آٹے کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر غازی عدنان ابرار نے یہاں آٹے کے سیل پوائنٹس کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کشنر ہری پور کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر غازی عدنان ابرار نے مین بازار غازی میں سستے آٹا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے انجمن تاجران غازی کی مشاورت سے 13 کریانہ سٹوروں پر سیل پوائنٹ قائم کر دیئے ہیں جہاں پر عوام کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 810 روٹ میں فراہم کیا جا رہا ہے۔

اے سی غازی عدنان ابرار نے بتایا کہ غازی و گردونواح کے علاقوں کیلئے روزانہ 200 آٹے کے تھیلے سیل پوائنٹ کو فراہم کئے جا رہے ہیں، تمام سیل پوائنٹ پر ہدایت دی گئی ہے کہ باقاعدہ طور پر سرکاری ریٹ آویزاں کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :