جھاری کس پولیس نے موٹر وے کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سریا چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 16:02

جھاری کس پولیس نے موٹر وے کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سریا چوری کرنے ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) جھاری کس پولیس نے موٹر وے کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سریا چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، واردات میں استعمال ہونے والی کیری سوزوکی بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھاری کس پولیس چوکی کے انچارج غضنفر خان نے مصدقہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے رمضان ولد حیدر زمان سکنہ بھیڈیاں اور عمران ولد جہانداد سکنہ گجر خان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان موٹر وے کی تعمیر میں استعمال ہونے والے سریا کی چوری میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے زیر استعمال کیری سوزوکی بھی پولیس نے قبضہ میں لیکر ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزمان سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :