میرے خلاف سازش کی گئی، آج ایم کیو ایم نشانِ عبرت بن گئی ہے، فاروق ستار

میرے خلاف سازش کی گئی، پہلے پارٹی کے وڈیروں نے مجھ سے سربراہی لی، پھر رکنیت معطل کی گئی، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 جنوری 2020 16:15

میرے خلاف سازش کی گئی، آج ایم کیو ایم نشانِ عبرت بن گئی ہے، فاروق ستار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ میرے خلاف سازش کی گئی، آج ایم کیو ایم نشانِ عبرت بن گئی ہے۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم 22 اگست 2016 کے بعد لندن سے علیحدہ ہوگئی تھی اب ایک ایم کیو ایم حیدرآباد اور دوسری ایم کیوایم کراچی بن گئی ہے، آج ایم کیو ایم نشان عبرت بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے الزام لگایا کہ میرے خلاف سازش کی گئی، پہلے پارٹی کے وڈیروں نے مجھ سے سربراہی لی، پھر رکنیت معطل کی گئی۔انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے وزرات چھوڑنے کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے خالد مقبول صدیقی کے دعوی ان کو وزارت قبول نہیں کرنی چاہیے تھی۔فاروق ستارنے کہا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں، وہ ایم کیوایم کے وزیر ہیں تو مستعفی ہوجائیں اور ایم کیوایم کی سینیٹر شپ بھی چھوڑ دیں۔