گور نر سندھ عمران اسماعیل سے گور نر پنجاب اور وزراء کی ملاقات ،

ترقیاتی منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

ہفتہ 18 جنوری 2020 16:15

گور نر سندھ عمران اسماعیل سے گور نر پنجاب اور وزراء کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور ،وفاقی وزراء پرویز خٹک ، اسد عمر ،پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور حلیم عادل شیخ نے گورنرہائوس میں ملاقات کی جس میں وفاق کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شرکاء نے صوبہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ گور نر سندھ نے کہاکہ موجودہ حکومت وفاق ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ کی ترقی کے لئے وفاق کا بھرپور تعاون قابل تحسین ہے۔