اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی

مفرور قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کی جائے، اگر اپیل نہ سنی گئی تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدالت سے استدعا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 جنوری 2020 16:12

اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری 2020ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی، اسحاق ڈار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مفرور قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کی جائے، اگر اپیل نہ سنی گئی تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل فوری سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مفرور قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت نہ ہوئی تو ناقابل تلافی نقصان پہنچےگا۔ اس لیے اپیل آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ اسحاق ڈارنے درخواست میں مئوقف اختیار کیا کہ بطور شہری عدلیہ کا احترام کرتا ہوں۔ احتساب عدالت میں پیش ہوتا رہا لیکن علالت کے باعث بیرون ملک جانا پڑا۔

(جاری ہے)

21 نومبر2017ء کے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد اثاثے ضبط کیے گئے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں، لندن میں مقیم اسحاق ڈار کرپشن الزاما ت میں پاکستان سے مفرور ہیں ، نیب اور عدالت کے بار بار بلانے پر بھی انہوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ نہیں کیا۔رہنما مسلم لیگ ن اور پاکستان کے سابق وزیر خزانہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں جس کی وجہ سے انہیں بار بار نیب نے طلب کیا۔اسحاق ڈار کے پاکستان نہ آنے اور کسی بھی کارروآئی کا سامنا نہ کرنے پر نیب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ان کی تمام جائیداد کو بیچ دیا جائے گا جس کے بعد سارا پیسہ قومی خزانے میں بھیج دیا جائے گا۔

اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے مقامی پراپرٹی ڈیلر کا کہنا تھا کہ ابھی تک زیادہ لوگوں نے اسے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیااور بہت سے لوگ اس ڈر سے بھی نہیں خرید رہے کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں مستقبل میں یہ فیصلہ عدالت میں چیلنج نہ ہو جائے ۔مزید بات کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلر کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کسی کو نہیں پتہ کہ گھرکے اندر کیا ہے، گھر کس طرح کا بنا ہے، قیمت صرف زمین کی ہی لگائی جا رہی ہے کیونکہ نیب کے حکم کے مطابق گھر کے سارے کمروں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لاہور میں واقع ماڈل ٹاون میں گھر نیلامی کے لئے تیار ہے۔ حکومت کی جانب سے اس کی نیلامی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد کچھ لوگوں نے اسے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس گھر کی اب تک قیمت 18 کڑور50 لاکھ رکھ دی گئی ہے لیکن ابھی تک اس کو فروخت نہیں کیا گیا۔اسی موضوع پر مقامی پراپرٹی ڈیلر کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس گھر کو پیچا جائے گا، صرف 2 سے3 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور ابھی تک اس کی قیمت18 کروڑ 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے لیکن ابھی تک یہ گھر فروخت نہیں کیا گیا۔