Live Updates

خیبر پختونخواہ میں ہیموفیلیا کا قانون بن چکا ہے، قا نو ن کو وفاق اور پنجاب کی سطح پر بھی متعارف کروائیں گے ،ْ

حکومت نے خطیر رقم سے احساس پروگرام متعارف کروایا ، سندس فائونڈیشن کو بھی احساس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا ،ْحکومت پڑھے لکھے مریضوں کیلئے سندس جاب بینک بنائے گی جس کے تحت ان کو وفاقی و صوبائی سطح پر ملازمتیں مہیا کی جائیں گی ،ْ سندس فائونڈیشن کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ،ْ مخیر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے سندس فائونڈیشن کا حصہ بنیں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کامنو بھائی کی دوسری برسی کے موقع پرخطاب

ہفتہ 18 جنوری 2020 17:38

خیبر پختونخواہ میں ہیموفیلیا کا قانون بن چکا ہے، قا نو ن کو وفاق اور ..
لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں ہیموفیلیا کا قانون بن چکا ہے، اس کو وفاق اور پنجاب کی سطح پر بھی متعارف کروائیں گے تاکہ مرض کو روکنے کی تدابیر اختیار کرنے کے لئے معاشرے میںمہم کا آغاز کیا جائے ،ْحکومت نے 192 ارب روپے کی خطیر رقم سے احساس پروگرام متعارف کروایا ہے، سندس فائونڈیشن کو بھی احساس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا ،ْحکومت ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا پڑھے لکھے مریضوں کے لئے سندس جاب بینک بنائے گی جس کے تحت ان کو وفاقی و صوبائی سطح پر ملازمتیں مہیا کی جائیں گی ،ْ وہ ہفتہ کے روز سندس فائونڈیشن میں معروف صحافی کالم نگار منو بھائی کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سندس فائونڈیشن کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ،ْ منو بھائی ایک عظیم انسان تھے جنہوں نے معاشرے میں دکھی انسانیت کی آبیاری کے لئے ہر وہ کوشش کی جو لازم و ملزوم ہے،مخیر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے سندس فائونڈیشن کا حصہ بنیں، سندس فائونڈیشن 6ہزار بچوں کو مختلف شہروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے ،ْانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کینسر کے مریضوں کے دردکو محسوس کرتے ہوئے شوکت خانم ہسپتال بنایا ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ہیمیو فیلیا کے مرض کے متعلق قانون سازی کی گئی ،ْ وفاق اور پنجاب کی سطح پر بھی اس کو متعارف کروائیں گے اور اس مرض کو روکنے کی تدابیر کے لئے معاشرے میں مہم چلائی جائے گی ،ْ جس میں میڈیا ،ْسماجی تنظیموں ،ْ پریس کلب سمیت دیگر اداروں کو بھی اپنے ساتھ ملایا جائے گا تا کہ مریضوں کی تعداد کو کم سے کم کیا جائے۔

،ْ انہوں نے کہا کہ سندس فائونڈیشن مختلف شہروں میں 6ہزار مریضوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے ،ْ اس ادارے کے ساتھ دکھی انسانیت سے محبت پاکستان تحریک انصاف کا مشن اور جذبہ ہے ،ْ حکومت نی192ارب روپے کی خطیر رقم سے احساس پروگرام متعارف کروایا ہے ،ْ سندس فائونڈیشن احساس پروگرام سے کس طرح مستفید ہو سکتی ہے اس کے لئے ایک لائحہ عمل بنائیں گے ،ْ مریض بچوں کی آنکھوں میں روشنی اور چمک کی امید کو روشن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

،ْ انہوںنے کہا کہ ہیموفیلیا کے پڑھے لکھے مریضوں کے لئے سندس جاب بینک کا قیام عمل میں لا رہی ہے جو مریض سرکاری نوکری کے اہل ہوں گے ان کو وفاقی و صوبائی سطح پر ملازمتیں اور سہولت کاری فراہم کریں گے ،ْ ہیموفیلیا اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی مدد کریں گے۔ ڈا کٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئی حکومت اکیلی ایسا کام نہیں کر سکتی، اس کے لئے مخیر حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا اور دکھی انسانیت کی خدمات میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،ْ پاکستان ڈونیشن دینے کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہر انسان کے اندر ایک ایسا انسان چھپا ہوتا ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کے پاس کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں ہوتا ،ْاس سے کہتی ہوں کہ وہ سندس فائونڈیشن کا حصہ بنیں۔سندس فائونڈیشن کے مریضوں کی ادویات و خون کی ضرورت اور ان کی فیملی کے اوپر گزرنے کے قرب کی وہ عینی شاہد ہیں ،ْ جو انسانیت کے لئے کام کرتے ہیں وہ مر کے بھی زندہ رہتے ہیں ،ْ منو بھائی آج ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

منو بھائی کے جذبے نے دکھی انسانوں کی مدد کی اوران کی وفات کے بعد بھی ان کا وہ جذبہ آج بھی زندہ ہے ،ْ منو بھائی ایک نڈر صحافی ،ْ کالج نگار اور سوشل ورکر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایک جنگ جاری ہے کہ اچھا مسلمان کون ہے یہ تفریق ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ،ْ اچھا مسلمان بننے سے پہلے اچھا انسان بننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد یہاں کا دورہ کریں گے اور مریض بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

اس موقع پر پاکستان بیت المال پنجاب کے چیئرمین ملک محمد اعظم نے کہا کہ بیت المال سندس فائونڈیشن کے لئے ایک سنٹر بنائے گی جس کے تحت سندس فائونڈیشن کی مالی معاونت و دیگر معاملات کو حل کیا جائے گا ،ْ سندس فائونڈیشن کے ڈائریکٹر وہ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے منو بھائی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ،ْ منو بھائی بچوں سے بڑی شفقت کرتے تھے ،ْ ملک میں سندس فائونڈیشن کا بہت بڑا مقام ہے ،ْ آئی اے رحمان نے کہا کہ منو بھائی نے خدمت خلق کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی ۔

اس موقع پر حسین نقی ،ْ خاور نعیم ہاشمی ،ْ کارٹونسٹ جاوید اقبال ،ْ طارق خورشید ملک ،ْ ڈاکٹر افتخار بخاری ،ْ خالد عباس ڈار ،ْ شیخ سعید و دیگر ڈونرز حضرات نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات