جسٹس منظوراحمد ملک کی سربراہی میں پنجاب کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججزکا اجلاس

ہفتہ 18 جنوری 2020 17:41

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں پنجاب بھر کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججزکا اجلاس ہفتہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوا، عدالتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں دہشتگردی کے مقدمات میں مفرور اشتہاریوں کوجلد گرفتار کرنے اور ملزموں کو بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی،اجلاس میں مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے اورجیلوں میں خطرناک قیدیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے بھی احکامات دئیے گئے،اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ اورسنئیر ترین جج جسٹس قاسم خان ، چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جیل خانہ جات نے شرکت کی۔