وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جائیگا، وزیر اعظم عمران خان

ہفتہ 18 جنوری 2020 17:41

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جائیگا، وزیر اعظم عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف (ق) لیگ سمیت کئی وفاقی وزرا اور ارکان اسمبلی کی شکایات کو نظر انداز کر دیا اور اتحادیوں کو واضح جواب دیا کہ عثمان بزدار تبدیل نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے شکایات کے معاملے پر وزیراعظم نے فیصلہ اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء نے پنجاب میں گورننس، ترقیاتی اسکیموں اور اختیارات کے حوالے سے شکایات کی تھیں اور جن لوگوں نے وزیراعظم سے شکایت کی ان میں فواد چوہدری، طارق بشیر چیمہ، شفقت محمود اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کو قریبی ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ عثمان بزدار اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔