شاہ محمود سے ملاقات خوش آئند رہی، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

ہفتہ 18 جنوری 2020 17:49

شاہ محمود سے ملاقات خوش آئند رہی، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات خوش آئند رہی۔

(جاری ہے)

امریکا کے محکمہ خارجہ سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھاکہ پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران افغان امن عمل، تجارتی امور اور خطے کے استحکام سے متعلق بات ہوئی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ملاقات میں ایرانی جارحیت سے نمٹنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔